ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں
چھاپہ مار کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سعید احمد، ہیری, زبیر احمد اور محمد امین کے نام سے ہوئی
ملزمان کو گجرات اور گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا

ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث پائے گئے
ملزم محمد سعید احمد نے شہری کو جاپان ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 35 لاکھ روپے وصول کیے
گرفتار ملزم ہیری نے شہری کو غیر قانونی طور پر پرتگال بھجوانے کے لیے 13 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے
ملزم زبیر احمد نے شہری کو میکسیکو ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 6 لاکھ 50 ہزار روپے اور 2900 یورو وصول کیے
ملزم محمد امین نے شہری کو اسپین ملازمت کا جھانسہ دے کر 19 لاکھ روپے ہتھیائے
ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے
ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگئے
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
ترجمان ایف آئی اے
Comments are closed.