صوبائی وزراء کو سماجی بہبود اور امور نوجوانان سے متعلق منصوبوں پر جامع بریفنگ، عوامی فلاحی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

25

محکمہ اطلاعات،حکومت گلگت بلتستان
13 جنوری 2026

گلگت
محکمہ سماجی بہبود، ترقی نسواں،حقوق انسانی و اطفال اور امور نوجوانان کی جانب سے وزیرِ کھیل، ثقافت و امور نوجوانان سید عادل شاہ اور وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان کی مشیر برائے سماجی بہبود، آبادی و ترقی نسواں سیدہ فاطمہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران محکمہ جاتی ڈھانچے، ذمہ داریوں اور جاری و مجوزہ منصوبہ جات سے متعلق جامع آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان بھر میں سماجی بہبود، خواتین کی ترقی، آبادی کے نظم و نسق، حقوق انسانی و اطفال کے تحفظ اور نوجوانان کی فلاح و بہبود کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزیر کھیل، ثقافت و امورِ نوجوانان سید عادل شاہ اور مشیر وزیرِاعلیٰ سیدہ فاطمہ نے محکمہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں میں شفافیت، بروقت تکمیل اور موثر نتائج کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ نوجوانوں، خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی سماجی و معاشی بہتری کے لیے مربوط حکمتِ عملی کے تحت اقدامات جاری رکھے جائیں۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے وزراء کو یقین دہانی کرائی کہ محکمہ حکومت گلگت بلتستان کی پالیسی ہدایات کے مطابق عوامی خدمت اور سماجی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گا۔

Comments are closed.