کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگردی کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو سلام، جمال رئیسانی کا خراجِ تحسین

22

 کوئٹہ | 12 نومبر 2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فورسز کی بروقت کارروائی سے 550 سے زائد طلبہ و اساتذہ محفوظ رہے، جبکہ دہشتگرد اے پی ایس طرز کے بزدلانہ حملے میں ناکام ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے محافظوں پر فخر ہے۔

Comments are closed.