تعلیم ہی غربت اور جہالت کے خاتمے کی واحد راہ ہے، ہدایت الرحمن بلوچ

18

 گوادر | 12 نومبر 2025

جماعتِ اسلامی بلوچستان کے امیر اور رکن صوبائی اسمبلی ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جس کے ذریعے جہالت، پسماندگی اور غربت کا خاتمہ ممکن ہے۔
گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکول میں یومِ اقبال کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبہ اقبال کے شاہین بن کر اپنے علاقے اور ملک کی خدمت کریں۔
انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ دیانت داری سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔
تقریب میں نمایاں طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج گوادر کے نمایاں طلبہ کو موٹر سائیکل اور لیپ ٹاپس دیے گئے۔

Comments are closed.