ضلع چمن ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت روٹین ایمونائزیشن کے حوالیسے محکمہ صحت کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا
چمن 12جون:۔ ضلع چمن ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت روٹین ایمونائزیشن کے حوالیسے محکمہ صحت کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا- اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عصمت اچکزئی ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید ایم ایس اور محکمہ صحت کے دیگر افسران شریک تھے. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ روٹین ایمونائزیشن کمپینز اور پولیو مہم کے دوران ویکسین سے محروم جانیوالے بچوں کیلئے اور پولیو وائرس کی روکھ تھام کے حوالے سے انتہائی حساس علاقوں کیلئے بگ کیچ اپ کے نام سے ایک خصوصی کمپئین منعقد کیا جارہا ہے۔ جسمیں بچوں کو پولیو ویکسین کیساتھ ساتھ 12 بیماریوں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات بھی لگائی جائیگی اجلاس میں روٹین ایمو نائزہشن کی تمام تر تیاریوں اور پیشگی اقدامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو محکمہ صحت کی جانب سے بریفنگ دی گئی. اجلاس میں بگ کیچ اپ خصوصی مہم کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
Comments are closed.