13 سے 16 جون کے دوران بالائی / وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے آندھی / جھکڑ / گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

19

13 سے 16 جون کے دوران بالائی / وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے آندھی / جھکڑ / گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اس دوران شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی 13 جون سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ جس کے باعث :

13 سے 16 جون کے دوران : کشمیر ، گلگت بلتستان، مری، گلیات، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ ، مانسبره، بلگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں آندھی / جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

. 13 سے 16 جون کے دوران: اسلام آباد ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی ، سرگودھا، حافظ آباد ، منڈی بہاؤالدین، گوجر انوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ہری پور ، پشاور ، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، باجوڑ ، مہمند ، خیبر ، اور کزئی، کرم ، کوہاٹ، بنوں، کرک، ڈی آئی خان، وزیرستان، ژوب، بارکھان اور موسیٰ خیل میں آندھی / جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔ اس دوران جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی / جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر :

اسلام آباد سمیت بالائی / وسطی حصوں میں آندھی / جھکڑ / ژالہ باری / گرج چمک اور تیز / موسلا دھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔

اس دوران موجودہ شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان۔

کاشت کار حضرات اپنی فصلوں کے معاملات موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں۔

عوام الناس مسافروں اور سیاحوں کو خراب موسم کے دور ان احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران ” الرٹ رہنے اور کسی نا خشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

Comments are closed.