ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں

22

12 گٹکا فروش / مٹیریل سپلائر اور 2 منشیات فروش سمیت 14 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

5230 پیکٹ گٹکا ماوا، 652 کلو گٹکا مٹیریل، 22 ساشے، 1 پیکٹ تمباکو پتی، 1 کورولا کار، 1 ھائی رؤف، 1 موٹر سائیکل اور 400 گرام چرس برآمد

آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر (ٹھٹہ، مکلی، دہابیجی، گھارو، ساکرو، جھمپیر اور سی آئی اے پولیس) نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے 12 گٹکا فروش ملزمان افضل ولد محمد جمن سمیجو، روشن علی ولد دھنی بخش جاکھرو، احسان ولد محمد صادق جٹ، عبداللہ ولد محمد ھاشم کچھی، انیس احمد ولد احمد کٹی، شھباز ولد محمد حسن میمن، حمید ولد خدا بخش جوکھیو، سلطان ولد عیدن خاصخیلی، دلدار ولد سومار ملاح، زبیر ولد حبیب میمن، مشتاق ولد عبد القیوم جوکھیو، شاھجان ولد محمد سلیمان سولنگی اور 2 منشیات فروش ذوالفقار علی، علی اکبر علی اکبر شاہ، عبدالرزاق ولد دین محمد سموں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5230 پیکٹ گٹکا ماوا، 652 کلو گٹکا مٹیریل، 22 ساشے، 1 پیکٹ تمباکو پتی، 1 کورولا کار، 1 ھائی رؤف، 1 موٹر سائیکل اور 400 گرام چرس برآمد کرلیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ اور نارکوٹکس ائیکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔

ترجمان ٹھٹہ پولیس

Comments are closed.