صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ گاہی خان فلائی اوور کی تکمیل سے کوئٹہ شہر بشمول سندھ اور پنجاب سے آنے والے ٹریفک پر ایک مثبت اثر پڑیگا اور انشاء اللہ جلد از جلد منصوبے کو مکمل کرکے عوام اس سے مستفید ہونگے

18

کوئٹہ 11 جون:۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ گاہی خان فلائی اوور کی تکمیل سے کوئٹہ شہر بشمول سندھ اور پنجاب سے آنے والے ٹریفک پر ایک مثبت اثر پڑیگا اور انشاء اللہ جلد از جلد منصوبے کو مکمل کرکے عوام اس سے مستفید ہونگے جس سے عوام کو ٹریفک کے مسلے سے چھٹکارا مل جائے گی شہر میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے گاہی خان فلائی اوور منصوبے پر کام کا جاہزہ لینے کے موقع پر کہا- اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کسٹم گاہی خان فلائی اوور مختیار کاکڑ نے گائی خان فلائی اوور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی. صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے جاری منصوبے کی رفتار کو تیز کرنے کی سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گاہی خان فلائی اوور منصوبے کو جلد از جلد مکمل کریں انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبوں کے فیلڈ آفیسران ریگولر بنیادوں پر منصوبے کی مانیٹرنگ کریں تاکہ کام کی رفتار اور میعار میں کوئی کمی بیشی نا رہے انہوں نے کہا کہ گاہی خان ایریا میں ٹریفک کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کی جلد ازجلد تکمیل کی اشد ضرورت ہے لہذا کام کی رفتار کو مذید تیز کیا جائے اور ان منصوبوں کے حوالے سے تیکنیکی مسائل کو بھی جلد از جلد حل کیا جائے صوبائی وزیر نے مذکورہ منصوبے کی تکمیل کے رفتار کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں تاکہ ان علاقوں سے منسلک عوام کو مذید تکلیف کا سامنا نا کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ مذکورہ جاری ترقیاتی منصوبے کے میعار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تمام انجینئر آفیسران محنت اور لگن سے اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی کوشش کریں۔

 

Comments are closed.