صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے میر ظہور بلیدی کے کزن محمد امین اور ان کے صاحبزادے نوید امین کے المناک قتل پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے
کوئٹہ11جون:۔ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے میر ظہور بلیدی کے کزن محمد امین اور ان کے صاحبزادے نوید امین کے المناک قتل پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں وہ پوری طرح غمزدہ خاندان کے ساتھ شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد امین اور نوید امین کی شہادت ایک دل خراش واقعہ ہے، جس نے ہر حساس دل کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ایسے سانحات نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک کڑا امتحان ہوتے ہیں۔میر شعیب نوشیروانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کی فوری اور مکمل طبی نگہداشت حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
Comments are closed.