پنجاب اسمبلی کی قرارداد: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی COP30 میں شاندار نمائندگی کی تعریف

21

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لاہور، 9 دسمبر 2025

پنجاب اسمبلی کے اراکین سارہ احمد، محمد احمد خان لغاری اور احمد اقبال چوہدری نے آج اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کروائی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو برازیل میں منعقدہ COP30 کانفرنس میں پنجاب کی ماحولیاتی ترجیحات مؤثر انداز میں عالمی سطح پر پیش کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے منتخب اراکین کو COP30 میں صوبے کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا، جس سے صوبے کی ماحولیاتی حکمت عملی اور ماحول دوست ترقی کی کوششیں عالمی سطح پر اجاگر ہوئیں۔

ایوان نے صوبے میں جاری وسیع سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی پروگرام کو سراہتے ہوئے بین الاقوامی معیارات (SOPs) کے مطابق ماحول دوست ترقی کے نفاذ پر زور دیا۔ مزید یہ کہ وفاقی حکومت کو سفارش کی گئی کہ وہ غیر معیاری ایندھن کی درآمد کے خاتمے اور بہتر ماحول دوست ایندھن کے معیار اپنانے پر غور کرے، جبکہ گاڑیوں کے دھوئیں کے اخراج کی نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

قرارداد میں یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ پنجاب مستقبل میں بھی ماحول دوست ترقی، جدید انفراسٹرکچر، اور عالمی ماحولیاتی معاہدوں پر عمل درآمد میں قائدانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

Comments are closed.