انسانی حقوق کے عالمی دن پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا خصوصی پیغام
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد — چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سینیٹر روبینہ خالد نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں مساوات، انسانی وقار اور سماجی انصاف کی بنیادی اہمیت کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان رنگ، نسل، مذہب یا زبان سے بالاتر ہو کر بنیادی انسانی حقوق کا حق دار ہے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی، فیصلوں میں شرکت اور انصاف تک رسائی ایک مضبوط اور ذمہ دار معاشرے کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی حقوق کی حفاظت فردِ واحد کا نہیں بلکہ پوری قوم کی اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ ہوتی ہے۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بلا تفریق ملک کے تقریباً ایک کروڑ گھرانوں کو مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر کفالت، تعلیمی وظائف، نشوونما اور ہنرمند پروگراموں کے ذریعے مستحق گھرانوں کو معاشی خودمختاری، تعلیم، صحت اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کو مدنظر رکھتے ہوئے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے بی آئی ایس پی کی کوششیں آئندہ بھی پوری سنجیدگی اور خلوص کے ساتھ جاری رہیں گی۔
Comments are closed.