لورالائی پولیس اور سی آئی اے کا نیکوٹکس آپریشن: چار ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں چرس ضبط

25

لورالائی، 10 جنوری 2026: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پولیس اور سی آئی اے نے منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں چرس ضبط کی ہے۔ یہ آپریشن ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے احکامات اور ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان کی ہدایات پر ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔
پہلی کارروائی میں سٹی لورالائی پولیس نے عبیداللہ (520 گرام) اور اللہ نور (530 گرام) کے قبضے سے مجموعی طور پر 1050 گرام چرس برآمد کی۔ دوسری آپریشن میں واحد شاہ کے قبضے سے 1 کلو 50 گرام چرس ضبط کی گئی جبکہ تیسری کارروائی میں میرزا خان کے قبضے سے 520 گرام چرس پکڑی گئی۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف آپریشنز مزید تیز کیے جائیں گے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

Comments are closed.