آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کے درمیان جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات ہوئی۔

27

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد —
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کے درمیان جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات ہوئی۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گرمجوشی سے بغلگیر ہو کر خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مسئلہ کشمیر کی تازہ صورتحال، اور آزاد کشمیر میں جاری و آئندہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی برادری کے سامنے مزید واضح انداز میں پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ اور عوامی فلاحی منصوبوں میں تعاون پر حکومتِ پاکستان اور وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

انجینئر امیر مقام نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ ملاقات میں توانائی، انفراسٹرکچر، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

Comments are closed.