کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے اعلان کیا ہے کہ مختلف گرڈ اسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز پر مرمتی اور ترقیاتی کاموں کے باعث کوئٹہ میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی

23

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے اعلان کیا ہے کہ مختلف گرڈ اسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز پر مرمتی اور ترقیاتی کاموں کے باعث کوئٹہ میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
10 جنوری 2026 (ہفتہ): سریاب گرڈ اسٹیشن کے متعدد فیڈرز (11 KV کرانی، سریاب ون، ہزارہ ٹاؤن، انڈسٹریل، جائنٹ روڈ، واسا، بی ایم سی، کرانی ایکسپریس، کالونی، منی مارکیٹ) پر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ اسی روز ڈیرہ بگٹی گرڈ اسٹیشن کے تمام فیڈرز پر بھی صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی معطل رہے گی۔
11 جنوری 2026 (اتوار): کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن میں پاور کیبل اور سرکٹ بریکر کی ٹیسٹنگ کے لیے 11 KV بروری روڈ، پی اے ایف، انٹرکنیکٹر، کوئٹہ کمرشل، نواں کلی، کینٹ، اسٹیڈیم، کلی دیبہ فیڈرز پر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
12 جنوری 2026 (پیر):
کھڈکوچہ اور منجھوشوری گرڈ اسٹیشنز: صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے
چمن گرڈ اسٹیشن: دن 11 بجے سے شام 4 بجے
ہرنائی گرڈ اسٹیشن: صبح 8 بجے سے شام 4 بجے

Comments are closed.