گورنر سیکرٹریٹ کی ہدایت: خیبرپختونخوا حکومت پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق  ممبران کی تعیناتی یقینی بنائے

22

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ | پشاور: 09 جنوری 2026
گورنر سیکرٹریٹ خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن   کے ممبران کی تعیناتی کو فوری طور پر یقینی بنائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے فیصلے کی روشنی میں سفارشات پر مشتمل پینل گورنر خیبرپختونخوا کو بھیجا جائے تاکہ ممبران کی تعیناتی قانونی طریقے سے کی جا سکے۔
آئین اور قانون کے مطابق گورنر ہی KPPSC ممبران کی تعیناتی کی منظوری دینے کے مجاز ہیں۔
گورنر سیکرٹریٹ نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور تعیناتی کے عمل میں تاخیر سے گریز کیا جائے۔

Comments are closed.