وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی تین روزہ دورے پر کراچی روانہ
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی تین روزہ دورے پر کراچی روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل وہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں عوام نے ان سے ملاقات کی اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔
دورۂ سندھ کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پارٹی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ان کے شیڈول میں وزیراعلیٰ سندھ، وکلاء برادری، تاجر تنظیموں اور میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کراچی میں مختلف سرکاری اور عوامی مصروفیات انجام دیں گے، جبکہ صوبائی مفادات سے متعلق متعدد امور پر مشاورت بھی متوقع ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی کابینہ کے اراکین، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔ دورے کو بین الصوبائی روابط اور سیاسی مشاورت کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.