9 اور 10 دسمبر کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش

21

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 8 دسمبر 2025

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے اعلان کیا ہے کہ 9 اور 10 دسمبر کو مختلف علاقوں میں ترقیاتی اور مرمتی کاموں کے باعث بجلی بند رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق 9 دسمبر کو 11 کے وی شہباز ٹاؤن فیڈر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک معطل رہے گا، جبکہ 10 دسمبر کو یہی شیڈول جی او آر کالونی فیڈر پر نافذ ہوگا۔
مزید برآں، 9 دسمبر کو 132 کے وی وڈھ گرڈ اسٹیشن سے بجلی 11 بجے سے 3 بجے تک بند رہے گی، جبکہ قلات اور دالبندین گرڈ اسٹیشنز سے 11 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
کیسکو نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے پیشگی معذرت کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.