کیسکو مکران سرکل میں لائن اسٹاف کی حفاظت کیلئے سیفٹی سیمینار
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
تربت، 8 دسمبر 2025
کیسکو کے سیفٹی اینڈ ہیلتھ انوائرمنٹ سیل کے زیر اہتمام تربت میں ایک روزہ سیفٹی سیمینار منعقد ہوا جس کا مقصد لائن اسٹاف کی جانوں کے تحفظ، بجلی چوری کی روک تھام اور صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے نظام کو مؤثر بنانا تھا۔
سیمینار کے مہمانِ خصوصی چیف ایگزیکٹو انجینئر یوسف شاہ خان تھے، جبکہ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی جائنٹ صدر حاجی رمضان اچکزئی نے صدارت کی۔
افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فیلڈ میں پیش آنے والے خطروں کے مقابلے میں حفاظتی تربیت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ سی ای او نے ہدایت کی کہ بجلی لائنوں پر کام کرتے ہوئے تمام حفاظتی اصولوں اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے کیونکہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں۔
انہوں نے زخمی لائن مین بختیار امین کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات بھی ظاہر کیں۔
Comments are closed.