ڈاکٹرز معاشرے کی مضبوطی کا ستون ہیں، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں کا استقبالیہ میں خطاب
کوئٹہ، 08 دسمبر 2025ء — پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز معاشرے کو صحت مند اور مضبوط بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ پشتونخوا ڈاکٹرز فورم کی جانب سے نئے ڈاکٹرز کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پشتونخوا کے ڈاکٹرز نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی اور مسیحا کا کردار ادا کیا۔ استقبالیہ سے ڈاکٹر عبدالصمد پانیزئی، ڈاکٹر مزمل خان، ڈاکٹر شازیہ خپلواک اور ڈاکٹر شیر آدم شیرانی نے بھی خطاب کیا۔
تقریب میں ندا سُنگر سمیت ڈاکٹر یونٹ کے عہدیداران نے شرکت کی، جبکہ اختتام پر تمام شرکا کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
Comments are closed.