کوئٹہ: گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جناح ٹاؤن کی فارغ التحصیل طالبہ رضوانہ بی بی کو بینڈ ماسٹر تعینات

17

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا | کوئٹہ، 8 نومبر 2025

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جناح ٹاؤن، کوئٹہ کی ہونہار فارغ التحصیل طالبہ رضوانہ بی بی کو بینڈ ماسٹر کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس تعیناتی کا فیصلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا، جنہوں نے اسکول انتظامیہ اور سابقہ طالبہ کی درخواست کے بعد تین روز قبل احکامات جاری کیے تھے۔

رضوانہ بی بی نے خالی آسامی پر تعیناتی کے لیے طویل عرصے سے درخواست دی ہوئی تھی، تاہم محکمانہ پراسس میں تاخیر کے باعث کیس التواء کا شکار رہا۔ وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت کے بعد اب ان کی تعیناتی کی کارروائی مکمل کر دی گئی۔

اسکول انتظامیہ اور رضوانہ بی بی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نوجوان باصلاحیتوں کے لیے حوصلہ افزائی کا سبب ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ باصلاحیت نوجوان صوبے کا قیمتی سرمایہ اور فخر ہیں اور حکومت ہر باصلاحیت نوجوان کی حوصلہ افزائی کرے گی، ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔

Comments are closed.