پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈ لاک، پاکستان نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کا شکریہ ادا کیا ہے، عطاء اللہ تارڑ

17

اسلام آباد۔7نومبر :پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈ لاک، پاکستان نے مذاکرات میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کا شکریہ ادا کیا ہے، پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی پر برادر ممالک ترکیہ اور قطر کا شکر گزار ہے، دہشت گردی پر قابو پانے کے حوالے سے اپنے دیرینہ بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ وعدوں کی پاسداری کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے جس میں وہ اب تک ناکام رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کے خلاف کسی قسم کی مذموم خواہش نہیں رکھتا تاہم پاکستان کبھی بھی افغان طالبان حکومت کے ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا جو افغان عوام یا ہمسایہ ممالک کے مفاد کے منافی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے عوام کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات

Comments are closed.