وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان سپر لیگ کیلئے ٹیموں کے آکشن کے مرحلے کی کامیابی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد

21

 اسلام آباد۔8جنوری  :وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کیلئے ٹیموں کے آکشن کے مرحلے کی کامیابی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل خطے کی بڑی لیگز میں سر فہرست بن گئی، ملک میں کھیلوں کی رونقین دوبارہ سے بحال ہوگئیں۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی اور پی ایس ایل کے انعقاد میں شریک ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ الحمدللہ پی ایس ایل خطے کی بڑی لیگز میں سر فہرست بن گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کا آکشن ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ہے، دو نئی ٹیموں کی شمولیت نے سپر لیگ میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ٹیموں میں بیرونی سرمایہ کاری پاکستان سپر لیگ کی بین الاقوامی سطح پر مقبولیت و کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان سپر لیگ کے رواں برس کھیلوں سے کرکٹ کے شائقین محظوظ ہوں گے بلکہ نئے و نوجوان ٹیلنٹ کو موقع ملے گا

Comments are closed.