تربت: ڈپٹی کمشنر آفس میں سرحدی تجارت سے متعلق اہم اجلاس

17

 تربت، 7 نومبر 2025:

ڈپٹی کمشنر کیچ ریٹائرڈ میجر بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش بلوچ کی صدارت میں تربت میں ڈپٹی کمشنر آفس میں سرحدی تجارت سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ، بارڈر سے وابستہ کاروباری حضرات، گاڑی مالکان اور دیگر متعلقہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے بارڈر کی طویل بندش پر تشویش کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سرحدی کاروبار کو جلد بحال کیا جائے تاکہ مقامی عوام کے روزگار کے مسائل میں کمی لائی جا سکے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تابش بلوچ نے شرکاء کو یقین دہانی کروائی کہ ضلعی انتظامیہ اس مسئلے پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 11 نومبر کو ایرانی حکام کے ساتھ اہم ملاقات طے ہے جس میں بارڈر کی بندش اور اس کے اثرات پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی، جس کے بعد بارڈر کھولنے میں مثبت پیش رفت متوقع ہے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا جلد حل نکالا جا سکے۔

Comments are closed.