نیب نے چار ملزمان کے بیرون ملک روپوش ھونے سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر دی

0 30

اسلام آباد (این این آئی)میگا منی لانڈرنگ کیس میں ملزمان پیشی معاملے پر نیب نے چار ملزمان کے بیرون ملک روپوش ھونے سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر دی متعدد کوششوں کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، ملزمان میں حاجی ہارون، یونس قدوائی، اعظم وزیر، مشتاق مہر شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان کی کینیڈا اور برطانیہ میں موجودگی کی اطلاعات ہے ۔ ملزمان کو واپس لانے کیلئے انٹر پول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق انٹرپول سے رابطے کے بعد پیش رفت رپورٹ سے احتساب عدالت کو آگاہ کیا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.