احتساب عدالت نے لوک ورثہ فنڈز میں خرد برد کا ریفرنس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی گئی
اسلام آباد (این این آئی) احتساب عدالت نے لوک ورثہ فنڈز میں خرد برد کا ریفرنس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ منگل کو ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ملزمان روبینہ خالد ، تابندہ ظفر اور مظہر الاسلام عدالت میں پیش ہوئے ،نیب نے ملزمان کے خلاف پہلا گواہ عدالت میں پیش کیا ،گواہ محمد صادق کا بیان قلمبند آئندہ سماعت پر وکیل صفائی جرح کریں گے ،ریفرنس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ملزمان پر قومی خزانے کو 30 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے