گوادر میں پانی کے بحران پر اہم اجلاس، متعدد منصوبوں کا جائزہ

30

گوادر، 6 دسمبر 2025ء
گوادر میں پانی کے بحران کے حل سے متعلق ایک اہم اجلاس رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران، جی ڈی اے اور گوادر پورٹ حکام نے شرکت کی۔

ایم پی اے ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای کی کارکردگی اطمینان بخش ہے اور شہر میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے پی ایس ڈی پی فنڈز سے متعدد منصوبے پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مختص کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کریں گے تاکہ میرانی ڈیم ٹو گوادر فیزیبلٹی کی منظوری کے لیے بات چیت کی جاسکے۔

Comments are closed.