خاران میں یوتھ لیڈ ایکشن پروجیکٹس کی شاندار نمائش، نوجوانوں کو اسناد کی تقسیم

30

خاران، 6 دسمبر 2025ء

منزل آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اور برٹش کونسل کے تعاون سے خاران میں PYLI پروگرام کے تحت یوتھ لیڈ ایکشن پروجیکٹس کی شوکیسنگ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ نوجوانوں نے ماحولیات، صحت عامہ، پانی کے تحفظ، شجرکاری اور سماجی آگاہی سے متعلق اپنے پروجیکٹس پیش کیے۔

مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر احمد بلوچ نے نوجوانوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں نوجوانوں میں خود اعتمادی، لیڈرشپ اور عملی مہارتیں پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے یہ اقدامات معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

تقریب میں سول سوسائٹی کے نمائندگان، اساتذہ، نوجوان لیڈرز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ اختتام پر تمام نوجوانوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

Comments are closed.