کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول 2025 کی تیاریوں میں تیزی، کمیٹی کا اسٹیڈیمز کا تفصیلی دورہ

24

تربت، 6 دسمبر 2025ء
اے ڈی سی کیچ اور کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کمیٹی کے وائس چیئرمین تابش بلوچ نے کمیٹی کے سیکریٹری التاز سخی اور دیگر ممبران کے ہمراہ کرکٹ، فٹبال اور والی بال اسٹیڈیمز کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران موجود سہولیات کا جائزہ لیا گیا، انتظامی ضروریات کا معائنہ کیا گیا اور کمیوں کی نشاندہی کی گئی۔

اسپورٹس منیجرز نے گراؤنڈز کی مجموعی حالت، ضروری مرمت، سہولیات میں بہتری اور فوری انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمیٹی نے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کا فیصلہ کیا، جو ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کو پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول 5 جنوری 2025 سے شروع ہوکر 16 جنوری تک جاری رہے گا، جس میں کرکٹ، فٹبال، والی بال سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے شامل ہوں گے۔

Comments are closed.