شیرانی میں کھلی کچہری، عوام کو درپیش مسائل پر فوری احکامات جاری

26

شیرانی، 6 دسمبر 2025ء
ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ کی زیر صدارت انٹر کالج مانی خواہ میں ایک بڑی کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں قبائلی عمائدین، علما، ضلعی افسران اور ایف سی حکام بھی شریک تھے۔

عوام نے اپنے مسائل پیش کیے جن میں تعلیم، صحت، پینے کے پانی، سڑکوں کی خراب حالت اور دیگر بنیادی ضروریات شامل تھیں۔ ڈی سی شیرانی نے متعدد شکایات پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے اور کہا کہ عوامی فلاح اولین ترجیح ہے۔

ایف سی ونگ کمانڈر عرفان احمد نے خطاب میں کہا کہ بی ایس ڈی آئی کے تحت منظور شدہ 67 ترقیاتی منصوبے عوام کی بہتری کے لیے ہیں اور ان کی نگرانی میں عوام خود شریک ہوں تاکہ شفافیت یقینی بنائی جاسکے۔

Comments are closed.