جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم نے چین کو بھی شکست دے دی
چین میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے چین کو 2-4 سے شکست دے دی، قومی ٹیم نے پہلے میچ میں قازقستان کو 0-15 سے شکست دی تھی۔
پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 8 ستمبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی، قومی ٹیم ایونٹ میں مسلسل تیسری جیت کیلئے پرعزم ہے
