بیلا میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، نان کسٹم ویگو گاڑی قبضے میں

28

بیلا، 6 جنوری: ایکسائز اینٹی نارکوٹکس فورس ڈیپارٹمنٹ نے ویلپٹ چیک پوسٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک نان کسٹم پیڈ ویگو گاڑی قبضے میں لے لی۔ کارروائی ڈائریکٹر جنرل ساوتھ زون محمد زمان خان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سہیل احمد بنگلزئی اور انچارج انسپکٹر فیصل اقبال کھوسہ کی سربراہی میں کی گئی۔ ترجمان ایکسائز نے کہا کہ غیر قانونی گاڑیوں اور اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے یہ کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Comments are closed.