بلوچستان میں قبائلی جھگڑوں سے سینکڑوں گھرانے اجڑ گئے

23

کوئٹہ، 6 جنوری: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے لانگو اور کلوئی قبائل کے درمیان دیرینہ خونی تنازعے کے حل پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی جھگڑے بلوچستان کی ترقی کی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور اس مسئلے کے حل سے علاقے میں امن و سکون قائم ہوگا۔ حیدری نے سردار چنگیز ساسولی، میرنور احمد لانگو، میر مقبول احمد لانگو، مولانا مفتی ابوبکر اور دیگر شخصیات کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے تمام قبائل سے بھائی چارے اور خیرخواہی کی فضا قائم رکھنے کی اپیل کی تاکہ ہر جانب امن اور خوشحالی ہو۔ حیدری نے کہا کہ نامور علما کرام بلوچستان میں قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔

Comments are closed.