ڈی سی زیارت نے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
زیارت، 6 جنوری: ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داود کی زیر صدارت اجلاس میں منصوبے کے پہلے اور دوسرے مراحل کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں افسران نے منصوبوں کی بروقت تکمیل، معیار کی جانچ اور عوامی فوائد پر زور دیا۔ ڈی سی نے کہا کہ ناقص میٹریل استعمال نہیں ہوگا اور افسران کو کام کی نگرانی سختی سے کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں افسران سے کہا گیا کہ منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو فوری فائدہ پہنچے۔
Comments are closed.