اسپیکر ایاز صادق کی ملک انور تاج کی رہائش گاہ آمد، اظہارِ تعزیت

24

اسلام آباد، 5 دسمبر 2025ء:

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی ملک انور تاج سے ان کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت، بلندیِ درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

اسپیکر نے کہا کہ والدین کی جدائی ایسا صدمہ ہے جس کا خلا زندگی بھر پور نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

Comments are closed.