اقلیتی برادری کی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر تاریخی خراجِ تحسین

24

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

سنگھڑ — پاکستان کی محبِ وطن اقلیتی برادری نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو ملکی تاریخ کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تقرری پر زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی، ادارہ جاتی استحکام اور روشن مستقبل کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

اقلیتی رہنما راجیش کمار ہرداسانی اور دیگر نمائندگان کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا کہ پاکستان آرمی، نیوی اور ایئر فورس نے ہمیشہ غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت، نظم و ضبط اور وطن سے لازوال وفاداری کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کا منصب پر فائز ہونا اُن کی شفاف، جرات مندانہ اور دور اندیش قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فیلڈ مارشل منیر کی قائدانہ رہنمائی میں پاکستان استحکام، ترقی اور قومی اتحاد کی جانب مزید مضبوطی سے آگے بڑھے گا۔ اقلیتی برادری نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ ہمیشہ ریاست اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑی رہے گی اور قومی سلامتی، امن اور خوشحالی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

برادری کے افراد نے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کی کامیابی، تحفظ اور مضبوطی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

Comments are closed.