اسپیکر قومی اسمبلی کا میجر محمد اکرم شہید کو خراجِ عقیدت
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 5 دسمبر 2025ء:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نشانِ حیدر میجر محمد اکرم شہید کی 54ویں برسی پر گہرے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری پاکستان کی عسکری تاریخ کا سنہرا باب ہے۔
اسپیکر نے کہا کہ میجر محمد اکرم شہید نے معرکۂ ہِلّی کے دوران دشمن کے متعدد حملے پسپا کیے اور 1971 کی جنگ میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اس عظیم ہیرو کی قربانی اور جرات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
انہوں نے میجر محمد اکرم شہید کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
Comments are closed.