ڈاکٹر فاروق ستار کی اولمپک چیمپئن ارشد ندیم سے ملاقات

26

 کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے عالمی شہرت یافتہ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم سے ملاقات کی، جس میں اولمپکس سمیت مختلف کھیلوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے ارشد ندیم کی محنت، جدوجہد اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام بلند کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے آئندہ اولمپکس میں ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑی پاکستان کا فخر ہیں اور انہیں بھرپور سرپرستی اور سہولیات دینے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.