ہزارہ ایکسپریس وے پر، ایس ایس پی آفس، لائن ہیڈکوارٹرز اور رہائشی کمپلیکس کے سنگِ بنیاد کی تقریب 

22

اسلام آباد، 05نومبر،2025

ہزارہ ایکسپریس وے  پر ایس ایس پی آفس، لائن ہیڈکوارٹرز اور رہائشی کمپلیکس کے سنگِ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کی مہمانِ خصوصی شہید سب انسپکٹر شبیر احمد کی والدہ محترمہ تھیں، جنہوں نے اپنے دستِ مبارک سے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا۔تقریب میں آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بی اے ناصر، ایڈیشنل آئی جی نارتھ ریجن محمد وصال فخر سلطان، ڈی آئی جی موٹروے نارتھ زون، ایس ایس پی سمیت افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔آئی جی بی اے ناصر نے خطاب میں کہا کہ موٹروے پولیس افسران و ملازمین کو بہترین سہولیات، فلاح و بہبود اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔انہوں نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 53 افسران و اہلکار فرائض کی انجام دہی کے دوران جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔آئی جی نے مزید کہا کہ ہزارہ ایکسپریس وے پاکستان کی خوبصورت ترین شاہراہوں میں سے ایک ہے، اور موٹروے پولیس کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ مسافروں اور سیاحوں کو محفوظ و آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرے۔آخر میں شہید سب انسپکٹر شبیر احمد کی والدہ کی جانب سے یادگار کے طور پر پودا لگا کر تقریب کا اختتام کیا گیا۔
(ثاقب وحید)
افسر تعلقات عامہ

Comments are closed.