انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی
انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی
عمرہ ویزے کی آڑ میں گداگروں کی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا
گرفتار ملزم کی شناخت سردار محمد عادل کے نام سے ہوئی
ملزم عمرہ ویزہ کی آڑ میں انسانی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا
ملزم نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر خواتین کو عمرہ ویزے پر سعودی عرب بھجوایا۔
بعد ازاں مذکورہ خواتین مبینہ طور پر گداگری میں ملوث رہیں
مذکورہ خواتین نے ویزہ کی معیاد ختم ہونے کے باوجود 10 ماہ تک سعودی عرب قیام کیا
بعد ازاں زائد المعیاد قیام کی بنیاد پر خواتین کو پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا
خواتین کی نشاندہی پر ملزم سردار محمد عادل کو گرفتار کیا گیا
ملزم کے ساتھ شریک دیگر ساتھیوں کے ملوث ہونے کا تعین کیا جا رہا ہے
ترجمان ایف آئی اے
Comments are closed.