ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کی جانب سے ضلع ٹھٹہ میں عیدالاضحیٰ کے موقعے پر امن و امان بحال رکھنے کے حوالے سے ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری
ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کی جانب سے ضلع ٹھٹہ میں عیدالاضحیٰ کے موقعے پر امن و امان بحال رکھنے کے حوالے سے ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری۔ ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کا انعقاد کیا گیا۔
سنیپ چیکنگ میں تمام موٹرسائیکلوں، رکشہ، مسافر وین، بس و دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کو چیک کیا گیا اس کے علاؤہ متعدد گاڑیوں سے ٹنٹڈ گلاسز اور فینسی نمبر پلیٹس بھی اتارے گئے۔

تمام ایس ڈی پی اوز کی جانب سے اپنے علاقے کے ایس ایچ اوز کے ہمراہ اپنی حدود میں سنیپ چیکنگ جاری ہے۔
اس کے علاؤہ پولیس کی جانب سے شہر کے اہم علاقوں بلخصوص داخلی اور خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ جاری ہے۔ چیکنگ کے دوران متعدد مشکوک افراد کو پولیس جدید ٹیکنکل سسٹم CRI اور تلاش سوفٹویئر کے تحت تصدیق کی جارہی ہے۔
سنیپ چیکنگ کا مقصد عیدالاضحیٰ کے موقعے پر ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو سکے۔
Comments are closed.