اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

23

اسلام آباد:5 جون 2025. اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی کاروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف

سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل فخر ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ جاری رہے گی، اسپیکر قومی اسمبلی

فتنہ الخوارج کو انکے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، سردار ایاز صادق

فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

پاکستان کی مسلح افواج قوم کے تعاون سے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کا خاتمہ کرنے میں ضرور کامیاب ہونگی، اسپیکر قومی اسمبلی

Comments are closed.