وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی پولینڈ کے نومنتخب صدر کارول ناروکی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی پولینڈ کے نومنتخب صدر کارول ناروکی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پولینڈ کے نومنتخب صدر کارول ناروکی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے نو منتخب پولش صدر کارول ناروکی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ملک کا مستقبل روشن بنانے میں کامیاب ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات مستحکم بنانے میں نو منتخب صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
Comments are closed.