بھارت میں مسلمانوں کا منظم قتل عام جاری ہے، وزیراعظم

0 35

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کا منظم انداز میں قتل عام جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بھارتی میڈیا کی ایک خبر ٹویٹ کی جس میں بتایا گیا ہے کہ اترپردیش کی پولیس نے 6 سال قبل انتقال کرجانے والے مسلمان شخص اور 93 سالہ بزرگ شہری کا نام بھی امن و امان میں خلل ڈالنے والے افراد کی فہرست میں شامل کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی پولیس اپنی پستی کی حدوں کو چھو رہی ہے اور ظلم و بربریت کی نئی مثالیں قائم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفاک مودی سرکار کے مسلم کش ایجنڈے کے تحت ہندوستان میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.