ننکانہ صاحب واقعے کو فرقہ وارانہ مسئلہ قرار دینے کی کوششیں غلط ہیں، دفتر خارجہ

0 28

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب میں ہونے والے واقعے کو فرقہ وارانہ مسئلہ قرار دینے کی کوششیں غلط ہیں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرنے کے دعوے جھوٹے اور شرارت پر مبنی ہیں۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں دو مسلم گروہوں کے مابین ہاتھا پائی ہوئی ہے اور ہاتھا پائی کا معمولی واقعہ چائے کے اسٹال پر ہوا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے ملزمان کوگرفتار کرلیا،جو اب زیر حراست ہیں۔ترجمان کے مطابق ننکانہ صاحب واقعہ کو فرقہ وارانہ مسئلہ قرار دینے کی کوششیں غلط ہیں،گوردوارہ کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا،حکومت پاکستان امن و امان برقرار رکھنے،اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کرتار پور صاحب راہداری کا افتتاح قائد اعظم کے اقلیتوں سے متعلق وژن کا مظہر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.