خصوصی افراد کے عالمی دن پر بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کا پیغام

21

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد — بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا قابل احترام اور انتہائی اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور روزگار تک مساوی رسائی ہر معذور فرد کا بنیادی اور آئینی حق ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے بتایا کہ بی آئی ایس پی معذور افراد کی فلاح، معاونت اور معاشی شمولیت کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر پروگرام میں شامل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد پروگرام سے مستفید ہو سکیں، اس لیے پی ایم ٹی (PMT) اسکور کی حد 32 سے بڑھا کر 37 کر دی گئی ہے۔

اس وقت 1 لاکھ 8 ہزار سے زائد معذور خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی معاونت حاصل کر رہی ہیں، جو ان کی بااختیار بنانے اور معاشی استحکام کے لیے اہم قدم ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے عزم ظاہر کیا کہ بی آئی ایس پی آئندہ بھی بلا تفریق پاکستان کے تمام معذور شہریوں کی فلاح و بہبود، معاونت اور معاشی شمولیت کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا، “خصوصی افراد ہماری طاقت ہیں، ان کی خودمختاری ہمارا عزم ہے۔ انہیں باوقار روزگار اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ بی آئی ایس پی خصوصی افراد کے لیے سماجی تحفظ کی مضبوط ڈھال ہے، اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان کی فلاح و بہبود اور بااختیار بنانا ہمارا مشن ہے، اور ان کا حوصلہ، صبر اور ہمت ہمیں ہر وقت متاثر کرتا ہے۔”

Comments are closed.