نصیر آباد میں چوری اور بدامنی میں اضافہ، پولیس ناکام

25

نصیر آباد — نصیر آباد میں چوری اور بدامنی کے واقعات دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں، جبکہ مقامی پولیس اور انتظامیہ وارداتوں کو روکنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

گزشتہ رات روپا پل غفورآباد میں چوروں نے مقامی تاجروں عباس علی عمرانی (جی ٹی اے آئینی کے جنرل سیکرٹری دوست علی عمرانی کے بھائی) اور شعیب احمد عمرانی (استاد آفتاب عمرانی کے بھائی) کے کھاد کی دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی ڈی اے پی کھاد چوری کر لی۔

مقامی شہریوں نے بڑھتی ہوئی ناامنی پر تشویش کا اظہار کیا اور تجارتی مراکز اور عوامی جائیداد کی حفاظت کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔ حکام کی جانب سے ابھی تک واقعے یا تحقیقات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Comments are closed.