پنجاب میں 1097 ٹریفک حادثات، 11 افراد جاں بحق، 1220 زخمی
لاہور: ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ (ESD) نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے تمام اضلاع میں 1097 ٹریفک حادثات پر ریسپانس کیا، جن میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 1220 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 484 شدید زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 736 معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے بروقت طبی امداد فراہم کی، جس سے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق 73 فیصد حادثات موٹر سائیکل سے متعلق تھے۔ متاثرین میں 718 ڈرائیور، 55 کم عمر ڈرائیور، 368 مسافر اور 145 پیدل چلنے والے شامل ہیں۔ لاہور میں 204 حادثات میں 237 افراد متاثر ہوئے، جبکہ ملتان میں 86 حادثات اور 98 متاثرین، فیصل آباد میں 74 حادثات اور 75 متاثرین رپورٹ ہوئے۔
ٹریفک حادثات کے متاثرین میں 1017 مرد اور 214 خواتین شامل ہیں، جن کی عمریں مختلف ہیں: 186 افراد 18 سال سے کم، 703 افراد 18 سے 40 سال، اور 342 افراد 40 سال سے زائد عمر کے ہیں۔ حادثات میں 1135 موٹر سائیکلیں، 88 آٹو رکشے، 159 کاریں، 32 وین، 19 مسافر بسیں، 30 ٹرک اور دیگر 100 گاڑیاں شامل تھیں۔
ایمرجنسی سروسز حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین اور لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں تاکہ روڈ حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے اور جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
Comments are closed.