اگلے ماہ سے شناختی کارڈ کی شرط نافذ العمل ہوجائے گی، شبر زیدی

0 34

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ 31جنوری کے بعد شناختی کارڈ کی شرط نافذ العمل ہوگی، ہم نے یہ شرط کبھی واپس نہیں لی تھی، تمام تاجروں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لایا جائے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے شناختی کارڈ کی شرط کبھی واپس نہیں لی تھی، بڑے تاجر ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں،اگلے ماہ سے شناختی کارڈ کی شرط نافذ ہوجائے گی۔شبر زیدی نے کہا کہ ملک بھر کے تاجروں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کاعمل شروع ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں بڑے تاجروں کو اور پھر چھوٹے تاجروں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لایا جائے گا۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ یکم جنوری سے ریٹیلر کی پہلے سال کی سیلز کیلئے پوائنٹ آف سیل سسٹم لائے ہیں، رئیل اسٹیٹ میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں ایویلیوایشن ابھی کم ہے، ایویلیوایشن کے عمل کو بہتربنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہرٹرانزیکشن کو مارکیٹ ویلیو کے85 فیصد تک لے کرجائیں گے، ابھی بہت سے کام کرنے ہیں، ایسے بہت سارے سیکٹر ہیں جہاں لوگوں سے ریکوری ہورہی ہے لیکن حکومت کوکوئی ٹیکس نہیں مل رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.