تربت – کاریز سسٹم پر سیمینار
یونیورسٹی آف تربت نے نیدرلینڈز کی ایراسمس یونیورسٹی کے اشتراک سے “ضلع کیچ میں کاریز سسٹم کی اہمیت اور چیلنجز” پر ایک روزہ سیمینار منعقد کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار میں دستاویزی فلم Forgotten Flows of Karez کی اسکریننگ اور پینل ڈسکشن ہوئی، جس میں کاریز کے ثقافتی، سماجی اور انجینئرنگ پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے کمیونٹی اور حکومت کو کاریز کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Comments are closed.