لورالائی ڈویژن میں 15 روزہ صفائی مہم کامیابی سے اختتام پذیر
لورالائی: لورالائی ڈویژن میں 15 روزہ خصوصی صفائی مہم کامیابی سے مکمل ہوئی۔ کمشنر ولی محمد بڑیچ اور چیف آفیسر محیب اللہ بلوچ کی نگرانی میں گلیوں، نالیوں اور رہائشی علاقوں کی صفائی، کچرے کی بروقت نکاسی اور ٹریکٹر ٹرالی و سوزوکی کیری کے ذریعے کچرا منتقل کرنے کا عمل جاری رہا۔ حکام نے روزانہ صفائی کے عمل کو مؤثر بنانے پر زور دیا اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کی۔ شہریوں نے صاف ستھری حالت پر اطمینان کا اظہار کیا اور لورالائی کو صحت مند اور خوشنما شہر بنانے کی امید ظاہر کی۔
Comments are closed.